تعلیم و ٹیکنالوجیدنیا

چینی سائنسدان کا چاند پر بھارت کی لینڈنگ پر شک کا اظہار

چینی سائنسدان کا کہنا ہے کہ ایسی سائٹ قطب جنوبی کے علاقے میں یا اس کے قریب کہیں واقع ہی نہیں ہے۔

چاند کے جنوبی قطب پر بھارت کی چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ممتاز چینی سائنس دان نے چاند پر بھارت کی لینڈنگ سائٹ کے مقام پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سائٹ قطب جنوبی کے علاقے میں یا اس کے قریب کہیں واقع ہی نہیں ہے۔

اویانگ زیویانگ، جنہیں چین کے قمری ریسرچ پروگرام کا بانی مانا جاتا ہے، نے چینی اشاعت سائنس ٹائمز کو بتایا کہ چاند پر 69 ڈگری جنوبی عرض البلد پر چندریان 3 کی لینڈنگ کا مقام قطب سے بہت دور ہے جو کہ 88.5 اور 90 ڈگری کے درمیان ہے۔

سائنسدان نے کہا کہ اسے سمجھنے کیلئے زمین کے لحاظ سے بات کی جائے تو 69 درجے جنوب انٹارکٹک سرکل کے اندر ہوگا لیکن چاند کے لحاظ سے یہ قطب کے بہت قریب ہے، بھارت کی جانب سے بتائی گئی لینڈنگ سائٹ حقیقت میں قطبی علاقے سے 619 کلومیٹر (385 میل) دور تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close