تعلیم و ٹیکنالوجی

موبائل انٹرنیٹ سپیڈ میں پاکستان دنیا پہ بازی لے گیا

اسلام آباد: رواں برس موبائل انٹرنیٹ سپیڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ 56 فیصد اضافہ پاکستان میں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی بڑی انٹرنیٹ سپیڈ تجزیہ کار کمپنی سپیڈ ٹیسٹ ڈاٹ نیٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 56 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی اوسط انٹرنیٹ سپیڈ 13 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوگئی ہے۔بھارت میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ 42 فیصد اضافے کے ساتھ 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برازیل میں موبائل سپیڈ 28 فیصد، جاپان میں 23 فیصد اور امریکا میں 22 فیصد بڑھی ہے۔دنیا میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کے حساب سے بڑے ملکوں میں چین 32 میگا بائٹس فی سیکنڈ اور امریکا 26 میگا بائٹس فی سیکنڈ کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے کنکشنز کی تعداد اب سوا 4 کروڑ کے قریب ہے۔رواں سال سپیڈ میں اضافے کے اعتبار سے پاکستان نے امریکا، چین، بھارت اور روس سمیت بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close