انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز جلد صبا قمر کے شوہر کے روپ میں دکھائی دیں گے

اداکار نعمان اعجاز جلد اداکارہ صبا قمر کے شوہر کے روپ میں اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر ہدایت کار کاشف نثار کی ہدایت کردہ ویب سیریز (مسٹر اینڈ مسز شمیم) میں دکھائی دیں گے۔

نعمان اعجاز نے کاشف نثار کے ہمراہ 2021 میں ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ویب سیریز سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے رومانس، تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔

ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بھی کاشف نثار کے ہدایت کردہ بعض ڈراموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم کی دیگر کاسٹ میں معروف اور سینیئر اداکار بھی شامل ہے، تاہم اس میں نعمان اعجاز اور صبا قمر میاں اور بیوی کے طور پر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

مذکورہ ویب سیریز کا اعلان زی فائیو نے پہلے ہی کردیا تھا مگر پہلے اس کا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

ویب سیریز کی ٹیم نے اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس کی نمائش کا اعلان کردیا جائے گا۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم سے قبل بھی زی فائیو پر متعدد پاکستانی ویب سیریز اور ڈرامے ریلیز کیے جا چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close