انٹرٹینمنٹ

لباس کا انتخاب کرنا کسی بھی خاتون کا بنیادی حق ہے

 بھارت میں جاری حجاب تنازعے پر بھارتی اداکارہ عرفی جاوید بھی بول اٹھیں۔

بگ باس اور سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید بھی حجاب کے حق میں بول اٹھیں۔

انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ لباس کا انتخاب کرنا کسی بھی خاتون کا بنیادی حق ہے، جس پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں کی لڑائی اس لیے نہیں تھی کہ ہم حجاب نہ پہنیں، اتنے سالوں کی لڑائی اس لیے تھی کہ خواتین جو چاہیں پہن سکیں۔ اگر کوئی لڑکی اسکول میں حجاب پہنتی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ اگر ایک خاتون پارلیمنٹ یا سرکاری اداروں میں جو چاہے پہن سکتی ہے تو اسکول اور کالجز میں حجاب پہننے کوئی بڑی بات نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close