انٹرٹینمنٹ

ماڈل منال سلیم کا اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے انکار

یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈل سمجھتی ہیں

ماڈل منال سلیم نے مشہور اداکارہ کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

انسٹاگرام پر منال سلیم نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے تجربے پر بات کی۔

سوشل میڈیا پیغام میں منال سلیم نے اپنے تمام کلائنٹ سے درخواست کی کہ کوئی بھی کلائنٹ ان سے کسی اداکارہ اور سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کا نہ کہے کیوں کہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈل سمجھتی ہیں اور یہ سب دلیری کے ساتھ انہوں نے میرے منہ پر کہا۔

منال سلیم نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

منال نے اپنی اسٹوری میں واضح طور پر کسی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم اس کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ آرٹسٹ ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔

آرٹسٹ اکرام گوہر نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثناء جاوید ہی ہیں۔

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ازکا ڈینیل بھی ثناء جاوید کی بدسلوکی کا سامنا کرچکی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close