انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اداکاروں کی زندگی پر اتنی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے وہ خود کو روک نہیں پاتے اور ان پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے اس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتایا۔

سنی لیونی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسلیے ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے۔ لہذا میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔

سنی لیونی نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والے صارف ان فنکاروں کے پیچھے جاتے ہیں جو ان سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں اب چاہے وہ اچھی چیز سے ملے یا بری چیز سے۔

اداکارہ نے کہا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں، میرے ساتھ کھانا نہیں کھاتے، میرے دوست نہیں ہیں، بلکہ وہ میرے لیے کچھ بھی نہیں ہیں۔

سنی لیونی نے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان پر زور دیا کہ خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ان تمام لوگوں کو بلاک کریں۔ کیونکہ بلاک کرنا آسان ہے۔ میرے خیال میں بہت سارے لوگوں کو یہ کرنا چاہئے تب ہی ہم ایک بہتر جگہ پر رہ سکیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close