انٹرٹینمنٹ

امریکی اداکارہ میلا کنیس آسکر ٹیلی کاسٹ میں شامل

اداکارہ میلا کنیس ان مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہیں آسکر ٹیلی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پروڈیوسر ول پیکر اور شیلا کوون نے بتایا ہےکہ یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ میلا کنیس اور جان ٹراولٹاکو بھی آسکر ٹیلی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس شو میں صرف دو ہفتے باقی ہیں اور اس کی گرتی ہوئی ریٹنگز کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، جوکہ گزشتہ سال اپنی سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اداکارہ لوپیتا نیونگو، ناؤمی اسکاٹ اور اداکار ڈینیل کالویا بھی شو میں ایوارڈز پیش کریں گے۔

وہ اس شو کے پہلے پریزینٹرز لیڈی گاگا، زو کراویٹز، کیون کوسٹنر اور پچھلے سال کے دوسرے فاتحین انتھونی ہاپکنز اور یون یوہ جِنگ کی صف میں شامل ہوں گے، جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس شو کے لیے ڈولبی تھیٹر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

94 ویں آسکرایوارڈز کی تقریب کو 27 مارچ کو رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close