انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اب شادی شدہ جوڑا ہیں

دولہا دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی گرل فرینڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرلی ہے۔

یہ دعویٰ ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب کو مختصر اور خفیہ رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فنکاروں نے حال ہی میں بھارت ایک بڑے فیشن ڈیزائینر کے آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا اور وہاں سے شادی کے لیے شاپنگ کی۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق شادی کی تقریب کی ایک تصویر لیک ہوئی ہے جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے جس کی تصدیق اب تک کسی بھی ذرائع سے نہیں کی جا سکی۔

کچھ روز قبل رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی سے متعلق بڑا اعلان کیا تھا۔ اداکار نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ میں اور عالیہ عنقریب شادی کرنے والے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close