انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ پاکستانی میوزک کی بڑی مداح نکلی

پاکستان کے تمام گلوکاربہت باصلاحیت ہیں ، پاکستان جیسا ٹیلنٹ کہیں نہیں ہے

بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی میوزک کی بہت بڑی مداح ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والی آئیفاایوارڈ 2022 کی تقریب میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے میوزک کو خوب سراہا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ گانا پسند کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پرعلی بیگ نے ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گلوکارہ سے عاطف اسلم سے متعلق سوال کررہے ہیں، جس کے جواب میں گلوکارہ کہتی ہیں کہ’’ مجھے عاطف اسلم کے ساتھ گانا بہت زیادہ پسند ہے، درحقیقت پاکستان کے تمام گلوکاربہت زیادہ باصلاحیت ہیں، پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس کا کوئی توڑہی نہیں ہے‘‘۔

پاکستان میں اپنے مداحوں سے متعلق نیہاکا کہنا تھا کہ ’’میں پاکستانی میوزک کی فین ہوں اور وہاں کے لوگوں کا بہت شکریہ جو اتنا زیادہ مجھ سے پیار کرتے ہیں‘‘۔

عاطف اسلم بھارت میں کنسرٹس کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی فلموں کے لیے اپنی سُریلی آواز میں سُپر ہٹ گانے دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ بھارت میں گائیکی کے مقابلے میں آشا بھوسلے، رونا لیلیٰ اورعابدہ پروین کے ہمراہ جج کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close