انٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی دوران عدت نئی ویڈیو وائرل

 دانیہ ملک ایک بار پھر وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

انسٹاگرام پر دانیہ ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں دانیہ کی عدت ختم کرنے سے متعلق سوال بھی کیا گیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دانیہ مداحوں کو اپنے نئے وی لاگ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود کسی دربار کے وزٹ سے متعلق بتاتی دیکھی جاسکتی ہیں جب کہ اس ویڈیو میں دانیہ کو گاڑی میں اپنی والدہ کے ہمراہ دربار کے لیے جاتے بھی دیکھا گیا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@fhmpakistan)

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین دانیہ پر تنقید کررہے ہیں کہ انہوں نے عدت کا وقت مکمل ہونے سے پہلے اسے ختم کردیا ہے۔

لیکن درحقیقت یہ ویڈیو کچھ ماہ پہلے کی ہے جو دانیہ کے یوٹیوب چینل پر اپریل میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔

عامر لیاقت  کا انتقال 9 جون کو ہوا تھا جس کے بعد  دانیہ ملک نے  عدت میں بیٹھنے کا اعلان  کیا تھا اور ان کے انسٹاگرام  اکاؤنٹ سے ان کی والدہ نے چند پوسٹیں کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close