Featuredانٹرٹینمنٹسندھ

ملک میں انسانیت سسک رہی ہے ، عمران خان سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

 اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین ہی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان کے جلسے کرنے پر اداکارہ عفت عمر پھٹ پڑیں۔

پاکستان کے چاروں صوبے موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے ہر انسانیت سسک رہی ہے اور 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر بیٹھیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

ایسے حالات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، عمران خان نے گزشتہ روز جہلم میں جلسہ کیا تو اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین ہی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عفت عمر نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جو وائرل ہوگیا، اداکارہ نے لکھا کہ’مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا’۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close