انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا

بالی ووڈ ڈانس کوئین نورا فتیحی فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

نورا فتیحی فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاح میں پرفارم کرنیوالی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں۔

ڈانس کوئین نورا فتحی رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کے جلوے بکھیریں گی۔

نورا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی سکائے‘ کی جھلکیاں اپلوڈ کی ہیں جس میں نورا فتحی کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نورا فتحی کسی بھی فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے والی پہلی بھارتی پرفارمر ہوں گی جو کہ دسمبر میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں نہ صرف کولمبین گلوکارہ شکیرا اور امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

رپورٹ کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا جس کے ہندی حصے میں نورا پنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ نورا فتحی حالیہ دنوں معروف گانے ’مانیکے‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ بھارتی نجی ٹی وی چینل پر’جھلک دکھلا جا‘ ڈانس شو میں بطورِ جج کام کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close