انٹرٹینمنٹ

ویب سیریز ’تالی‘ میں سشمیتا سین کے ٹرانس ایکٹیوسٹ کردار پر تنقید

ویب سیریز ’تالی‘ ایک گوری ساونت نامی ٹرانسجینڈر کی زندگی پر بنائی گئی ہے

اداکارہ سشمیتا سین اپنی نئی ویب سیریز ’تالی‘ میں ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

سابق مس یونیورس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی ویب سیریز ’تالی‘ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اس تصویر میں اداکارہ کو سرخ اور سبز ساڑھی میں ملبوس اور ماتھے پر ایک بڑی مرون رنگ کی بِندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویب سیریز ’تالی‘ ایک گوری ساونت نامی ٹرانسجینڈر کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

زیادہ تر لوگ سشمیتا سین کے ویب سیریز میں ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر خوش نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر برادری کی مناسب نمائندگی کرنے کے لیے اس کردار کے لیے کسی خاتون اداکارہ کے بجائے کسی ٹرانسجینڈر کو ہی کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close