انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے فلم کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم  کے کپتان شیکھر دھون نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم  رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ سے بالی وڈ  میں ڈیبیو  کررہے ہیں۔

منگل کے روز ہما قریشی نے فلم کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس میں  شیکھر کو سیاہ سوٹ اور ان کے روایتی ہیئر کٹ میں ان کے ساتھ رقص کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

شیکھر دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کی کہانی نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور اس لیے وہ اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

فلم میں شیکھر دھون کے کردار کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

ڈبل ایکس ایل کی کہانی جو موٹی خواتین کے گرد گھومتی ہے،یہ فلم 4 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close