انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم سعید نفسیاتی مسائل کا شکار افراد کے لئے میدان میں آگئیں

کراچی: معروف پاکستانی ڈرامہ اداکارہ و ماڈل صنم سعید خودکشی روکنے اور نفسیاتی مسائل کا شکار افراد کے لئے میدان میں آگئیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خودکشی کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ اس وقت ہمیں خود کشی کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہاں خودکشی اور نفسیاتی بیماری سے متعلق کوئی بھی مفت ہیلپ لائن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ مذاق بن گیا

صنم سعید نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس وقت ایسے ٹول فری نمبر کی ضرورت ہے تاکہ دوسری جانب کسی مددگار سے بات کی جا سکے۔ اس طرح کئی انسانی جانیں بچائی جا سکیں اور گھسی پٹی روایتی سوچ کو ختم کیا جا سکے کیوں کہ نفسیاتی صحت کے لئے مدد لینے میں شرم کیسی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close