انٹرٹینمنٹ

فن کسی بارڈر کا محتاج نہیں، رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے پر آمادہ

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے پاکستانی سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

سعودی عرب میں موجود رنبیر کا میڈیا اور مداحوں کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کا ایک سیشن ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں پاکستانی اداکاروں اور فلمسازوں کے ساتھ کام کریں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by People Pakistan (@peoplepakistan)

جواب میں رنبیر نے کہا ‘فن کسی بارڈر کا محتاج نہیں، میں ضرور پاکستانی فلمساز اور اداکاروں کے ساتھ کام کروں گا، بلکہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مولا جٹ کی بڑی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتا ہوں’۔

اس کے علاوہ رنبیر نے پاکستانی اسٹار گلوکار عاطف اسلم کی بھی خوب تعریف کی، انہوں نے کہا میں عاطف کی آواز کا مداح ہوں، جب وہ گاتا ہے تو لگتا ہے حقیقتاً ایک ہیرو گا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close