انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور جلد بڑے پردے پر جلوہ گر ہو نے کو تیار

رنبیر کپور بہن جیولری ڈیزائنر ردھیما کپور ساہنی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ردھیما اب نیٹ فلکس کی سیریز ‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کے تیسرے سیزن میں کلیانی سہا چاولہ اور شالینی پاسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کلیانی سہا چاولہ ایک سلور لگژری ہوم ڈیکور برانڈ کی بانی اور بین الاقوامی لگژری لیبل کے مشیر ہیں جبکہ شالینی پاسی ایک آرٹ اور ڈیزائن کلیکٹر ہیں، جو شاہ رخ اور گوری خان کی دیرینہ دوست بھی ہیں۔

‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کا پہلا سیزن نومبر 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا تھا جبکہ اس سیریز کا دوسرا سیزن ستمبر 2022 میں آن ایئر ہوا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close