انٹرٹینمنٹ

فلم ’پٹھان‘ کا دوسرا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی مشہور ہوگیا

 فلم ’پٹھان‘ کے پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کو اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

بولی وڈ کے بادشاہ  شاہ رخ اور ڈمپل گرل دپیکا کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا دوسرا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی مشہور ہوگیا۔

’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز پر وہاں کے ہندوؤں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی تھی۔
انتہاپسند ہندوؤں کے مطابق ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔

انتہاپسندوؤں نے ’بے شرم رنگ‘ کو جواز بناکر شاہ رخ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اور دھمکی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے شروع کیے جائیں گے۔
انتہاپسند ہندوؤں کے احتجاج کے باوجود فلم کی ٹیم نے ’پٹھان‘ کو مقررہ وقت پر ریلیز کرنے کا اعادہ کیا ہے اور اب اسی فلم کے دوسرے گانے کو ریلیز کردیا گیا۔

’جھومے جو پٹھان‘ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کو رومانوی انداز میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے اور شائقین نے بھی ان کے ڈانس کو پسند کیا۔

گانے کی موسیقی کو پارٹی طرز کے گانوں کی میوزک کی طرح قرار دیا گیا اور لوگوں نے دپیکا پڈوکون سمیت شاہ رخ خان کے رقص کی بھی تعریفیں کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close