انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے ساتھ گزارے 8 سال بدترین تھے : سومی علی

سلمان خان نے برسوں مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا

اداکارہ سومی علی نے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان پر سنگین الزامات کی بارش کر دی

بھارتی اداکارہ سومی علی نے اداکار سلمان خان پر سنگین ترین الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ گزارے 8 سال بدترین تھے اور وہ مجھے تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے ۔ اداکارہ اور سوشل ورکر سومی علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سلمان خان مجھے مارتے پیٹتے تھے۔

سلمان کے ساتھ گزارے 8 سال میری زندگی کا بدترین وقت تھا۔ سلمان خان نے برسوں مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا۔ سلمان خان کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بیوقوف ،جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں۔سومی علی نے کہ سلمان خان انہیں بدصورت ہونے کا طعنہ دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی دوسری خواتین کےساتھ کھلے عام افئیرچلاتے تھے۔

سلمان اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتے اور یہ کہتے تھےکہ مرد افئیرچلا سکتے ہیں عورتیں نہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close