انٹرٹینمنٹ

جیکولین ریس 3 میں سلمان کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو نئی فلم مل گئی ہے۔ وہ ریس3 میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ 2014ء میں جیکولین سلمان خان کیساتھ فلم کک میں نظرآئی تھیں۔ ایک بار پھر جیکولین فلم ریس تھری میں سلمان خان کی ہیروئن بننے جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ جیکولین ریس کے پچھلے سیکوئل میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔جیکولین ایک اور فلم جڑواں ٹو کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوچکاہے۔ ان دنوں جیکولین فرنانڈس اپنی نئی فلم اے جنٹل مین کی تشہیر میں مصروف ہیں جو اگلے ہفتے ریلیز ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close