انٹرٹینمنٹ

لوگ کردار کو نہیں میرا نام لے کر برا بھلا کہتے ہیں

لوگ ڈرامے کے کردار کو برا کہنے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سبینہ نے کہا کہ میں سب معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کو زیادہ دل پر نہیں لیتی، نا ہی یہ سب میری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

سبینہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم باقی لوگ جو منفی کردار ادا کرتے ہیں وہ اس تنقید کو کیسے برداشت کرتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بد دعائیں دیتے ہیں، فیملی تک جاتے ہیں، کردار کو نہیں میرا نام لے کر برا بھلا کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نشر ہو رہا ہے جس میں سبینہ منفی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے کردار کا نام ’حیا‘ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close