انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کب منگنی کرنے جارہے ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اورعام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی۔

آج کل بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم اب دونوں کی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 اپریل کو پری نیتی اورراگھو چڈھا کی منگنی ہونے کا امکان ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

راگھو چڈھا اورپری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں،دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی،اب سب کوان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

دونوں کو گزشتہ دنوں کئی بارایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیاجس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close