انٹرٹینمنٹ

امیشا پٹیل اپنے بزنس پارٹنر کے ساتھ فراڈ کے مقدمے میں پھنس گئیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر کرونال فراڈ کے مقدمے میں پھنس گئے ہیں۔

رانچی سول کورٹ میں اداکارہ اور کرونال کیخلاف فراڈ اور چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ رجسٹر کیا گیا۔

فلم پروڈیوسر اجے کمار کی جانب سے شکایت پر عدالت نے متعدد مرتبہ اداکارہ اور ان کے بزنس پارٹنر کو طلب کیا لیکن دونوں حاضر نہ ہوئے جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو کی جائے گی۔
شکایت میں درج تفصیلات کے مطابق امیشا پٹیل اور ان کے پارٹنر نے پروڈیوسر سے ڈھائی کروڑ روہے ایک فلم ’دیسی میجک‘ بنانے کیلئے لیے اور انہوں نے سود کے ساتھ رقم لوٹانے کی یقین دہانی کرائی۔

’دیسی میجک‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2013 میں ہونا تھا لیکن وہ 2023 تک ریلیز نہیں ہوئی، پروڈیوسر نے اداکارہ اور ان کے پارٹنر سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

اجے کمار کو اداکارہ اور ان کے پارٹنر کی طرف سے رقم کے چیک دیئے گئے لیکن وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close