انٹرٹینمنٹ

ملالہ کا باہمت خواتین پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم ’پولائٹ سوسائٹی‘ پر ردِ عمل

ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن مصنفہ ندا منظور کی با ہمت خواتین پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ لندن میں فلم ’پولائٹ سوسائٹی‘ کے پریمیئر میں شریک ہوئیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ فلم کے پریمیئر سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یہ فلم ایسی بہنوں کے بارے میں ہے جو کہ ایک دوسرے کی حفاظت کرتے اور اپنے خوابوں کو سہارا دیتے نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

اُنہوں نے فلم کی کاسٹ کی ’ ڈائنامائٹ پرفارمنس‘، مارشل آرٹس اور زبردست اسٹنٹس کی بھی تعریف کی۔

اُنہوں نے فلم کی ہدایتکارہ ندا منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ندا منظور کو جنوبی ایشیا کی مسلم خواتین کی مثبت اور پیچیدہ صورتحال کا اشتراک کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close