انٹرٹینمنٹ

برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں سونم کپور پرفارم کریں گی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 مئی کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی دوسرے روز گرینڈ کنسرٹ میں کیٹی پیری، ٹام کروز سمیت سونم کپور بھی پرفارم کر رہی ہیں۔

کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن میں جو شخصیات پرفارم کریں گی ان میں ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز، کیٹی پیری ، میوزیکل گروپ کیٹ ڈولز اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوں گی۔

برطانیہ میں بکنگھم پیلس میں ہونے والی شاہی خاندان کی اس بڑے جشن کی تقریب میں سونم کپور کی یہ پہلی پرفارمنس ہوگی۔ جبکہ ٹام کروز نے 1997 میں شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن اور اسکے حوالے سے کی جانے والی تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا جو ہفتے بھر جاری رہے گا۔ کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اسی حوالے سے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close