انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کے شوبز کو خیرباد کہنے کا انکشاف

 امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کی ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین ڈیلی میل کی صحافی ایلیسن بوشوف نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
برطانوی صحافی کے مطابق امبر ہرڈ کی ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور خاموشی سے اپنی بیٹی کے ساتھ اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ منتقل ہوگئی ہیں۔

ہرڈ کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شاید امبر نے کچھ وقت کے لئے شوبز سے دوری اختیار کی ہے ایکوامین اسٹار کسی اچھے موقع پر ہالی ووڈ میں واپس بھی آسکتی ہیں۔

امبر ہرڈ کی بیٹی کی پیدائش جولائی 2021 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close