انٹرٹینمنٹ

صنم سعید کی نئی میگا فلم ’ عمرو عیار ‘ کی پہلی جھلک

عمرو عیار پاکستان کی پہلی اردو کامک بک ٹی وی کہانی ہے

اداکارہ صنم سعید نے اپنی نئی میگا فلم ’عمرو عیار : اے نیو بیگننگ‘ کی پہلی جھلک مداحوں کے سامنے پیش کردی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں جنگجو کے لباس اور اسلحے کے ساتھ وہ بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔

فلم کی پہلی جھلک سامنے آتے ہیں صنم سعید کی ساتھی فنکاروں سائرہ یوسف، فریحہ الطاف، ثروت اور علی کاظمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

’عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی اردو کامک بک ٹی وی کہانی ہے جس سے فلم بنائی جارہی ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

میگا کاسٹ فلم میں صنم سعید کے ساتھ عثمان مختار، فاران طاہر، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی اور دیگر شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close