انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ میڈونا خطرناک انفیکشن کا شکار

معروف امریکی گلوکارہ میڈونا کو خطرناک انفیکشن کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو ) میں داخل کرانا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ گلوکارہ کو گزشتہ ہفتے بیہوشی کی حالت میں پائے جانے کے بعد نیویارک سٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق میڈونا کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ گلوکارہ کو سنگین بیکٹیریل انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں کئی دن تک آئی سی یو میں رہنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈونا کی صحت میں بہتری آ رہی ہے لیکن وہ اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میڈونا کی بیٹی اس دوران ان کے ساتھ موجود ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈونا کے فی الحال تمام کاموں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close