انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر گرم

اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے دوبارہ سر اٹھایا ہے

شعیب ملک کی جانب سے اپنے سوشل بایو میں تبدیلی کو قرار دیا جارہا ہے جس میں سے انہوں نے ثانیہ مرزا کا ذکر نکال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے دوبارہ سر اٹھایا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں مبینہ طورپر علیحدہ ہوگئے ہیں۔

شعیب ملک کی پہلی بایو میں ’’Husband to a Superwoman‘‘ کے الفاظ کے ساتھ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام آئی ڈی مینشن تھی تاہم اب انہوں نے یہ الفاظ اپنی بایو سے ہٹا دیے ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں گزشتہ سال بھی سامنے آئی تھیں تاہم ’’مرزا ملک شو‘‘ میں دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں لیکن دونوں نے اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close