انٹرٹینمنٹ

سلمان کی سابق گرل فرینڈ کا ایک پھر سلمان پر بے وفائی کا الزام

جو کچھ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ کیا وہی میرے ساتھ بھی کیا

سلمان خان نے میرے لیے سنگیتا بجلانی کو دھوکہ دیا ، سلمان اور سنگیتا کی شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے

سابق اداکارہ سومی علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ تعلقات ہوتے ہوئے بھی مجھ سے دوستی کی اور انہیں دھوکہ دیا۔ سنگیتا بجلانی کی موجودگی میں سلمان خان کی زندگی میں ’دوسری عورت‘ میں تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن شادی سے چند ہفتے قبل سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کو میرے اپارٹمنٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

جو کچھ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ کیا وہی انہوں نے میرے ساتھ بھی کیا۔

سومی علی کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے سے میں نے یہ سیکھا کہ آپ کسی کے ساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو وہی آپ کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ سومی علی ماضی میں بھی اداکار سلمان خان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close