انٹرٹینمنٹ

رشتے میں عزت ہونی چاہیے ، شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ خوش ہوں کہ سیف علی خان سے 10 سال چھوٹی ہوں

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ عمر کی کیا اہمیت ہے؟ سیف پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہیں کہے گا کہ سیف 53 سال کے ہو گئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ لوگ میرے اور سیف کے مختلف مذہب اور ہمارے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، ہمارے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012ء میں ہوئی تھی اور اس وقت سیف علی خان 53 جبکہ کرینہ کپور 42 برس کی ہیں اور دونوں کے 2 بچے ہیں۔

اس سے قبل سیف علی نے 1991ء میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے 13 سال بڑی تھیں۔

امریتا سنگھ سے ان کے 2 بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close