انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

انوشکا شرما کو دیکھ کر احساس ہوا کہ خواتین کتنی مضبوط ہوتی ہیں : ویرات کوہلی

تمام تر مخالف حالات اور کسی کا ساتھ نہ دینے پر بھی سچائی کے ساتھ کھڑے رہنا انوشکا شرما نے سیکھایا۔

اسٹار بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ انوشکا شرما سے ملنے کے بعد میرے خیالات میں وسعت اور تبدیلی آئی۔ انہیں دیکھ کر احساس ہوا کہ خواتین کتنی مضبوط ہوتی ہیں۔

کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مخالف حالات اور کسی کا ساتھ نہ دینے پر بھی سچائی کے ساتھ کھڑے رہنا انوشکا شرما نے سیکھایا۔ مشکل وقت میں حوصلے سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔میں اور انوشکا ہر روز پہلے سے بہتر انسان بننے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ یقینا ایک نعمت ہے۔
اداکارہ انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے 2021 میں شادی کی تھی اور دونوں ایک بیٹی وامیکا کے والدین ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close