انٹرٹینمنٹ

اداکارہ دیشا پٹانی ایسی ڈریس پہن کر پروگرام میں پہنچ گئی، سبھی حیران رہ گئے

اداکارہ مونی رائے کے ریستوراں کے دوسرے آوٹ لیٹ کے لانچ کے موقع پر اداکارہ دیشا پٹانی کچھ اس انداز میں پہنچی کہ دیکھتے ہی فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھ گئیں۔ اداکارہ کا گلیمرس انداز دیکھ کر سبھی کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

اداکارہ دیشا پٹانی نے جیسے ہی پروگرام میں قدم رکھا تو ہر کسی کی نگاہیں بس ان پر ہی آکر ٹھہر گئیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارہ دیشا پٹانی کے لک کی بات کریں تو وہ اینیمل پرنٹیڈ کراپ ٹاپ اور ڈینم شارٹس میں کافی گلیمرس لگ رہی تھیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی پتلی کمر اور کروی فیگر کو فلانٹ کرتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک پوز دئے ۔ اداکارہ کی ادائیں قابل دید تھیں۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارہ دیشا پٹانی نے کم از کم میک اپ کے ساتھ اوپن ہیوی ہئر اسٹائل بنا رکھا تھا ۔ اداکارہ کافی پرکشش لگ رہی تھیں ۔

(Photo: @dishapatani/Instagram)

خیال رہے کہ اداکارہ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور کبھی اپنے روایتی ، کبھی گلیمرس اور بولڈ اوتار سے تہلکہ مچاتی رہتی ہیں ۔

(Photo: @dishapatani/Instagram)

وہیں اگر اداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو دشا پٹانی جلد ہی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ یودھا فلم میں نظر آنے والی ہیں ۔ یہ فلم اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close