انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے لک سے پھر مچایا تہلکہ، دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے سبھی

سوشل میڈیا سنسنی عرفی جاوید ہمیشہ سرخیوں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں اور اس کی وجہ واضح ہے۔ وہ اپنے اترنگی فیشن کی وجہ سے کافی لائم لائٹ میں رہتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر اداکارہ کا ایک لک سامنے آیا ہے، جو انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

عرفی جاوید اس مرتبہ اپنی پرپل ڈریس سے پھر سرخیوں میں چھا گئی ہیں۔ عرفی جاوید کھلکھلائی ہوئی مسکراہٹ بکھیر رہی ہیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارہ کے لک کو دیکھ کر فینس کہہ رہے ہیں کہ وہ اس ڈریس میں کسی اپسرہ سے کم نہیں لگ رہی ہیں ۔ وہیں کچھ یوزرس مذاق میں ایلین سے بھی موازنہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

عرفی جاوید پرپل رنگ کی ٹو پیس میں نظر آرہی ہیں ۔ حالانکہ چھاتا جیسا اسٹریکچر بھی اس انوکھی ڈریس کا حصہ ہے ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے لک کو ہائی پونیٹیل اور اسٹیبل میک اپ سے مکمل کیا ہے ۔ اداکارہ کا یہ لک کافی وائرل ہورہا ہے۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

اداکارہ کے نئے لک کو دیکھ کر سوشل میڈیا یوزرس جم کر کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا: بھائی لوگ مجھے پاگل کہیں گے، لیکن یہ حقیقت میں اچھا لگ رہا ہے ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا: ایسا لگ رہا ہے، چھتری پھاڑ کر منہ باہر نکال دیا اور تیار ہوگئی نئی آوٹ فٹ۔ عرفی کے لک پر اسی طرح سے لوگ الگ الگ کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

بتادیں کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب عرفی نے اپنے ڈریسنگ سینس سے سبھی کا دھیان کھینچا ہے۔ وہ اکثر انوکھے کپڑے پہنے نظر آجاتی ہیں ۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

بتادیں کہ اداکارہ عرفی،جاوید اب تک کئی ٹی وی شوز، ریئلٹی شوز اور میوز ویڈیوز میں نظر آچکی ہیں ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close