انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریا چکرابورتی کو سفر کی اجازت مل گئی

سوشانت سنگھ کی موت کے بعد پہلی مرتبہ اداکارہ ریا چکرابورتی کو نارکوٹکس کورٹ نے سفر کرنے کی اجازت دی۔

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق منشیات کیس میں اداکارہ ریا چکرابورتی کو دبئی میں سفر کی اجازت مل گئی۔

اداکارہ کی جانب سے کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے انہیں چھ دن کیلئے دبئی میں سفر کی اجازت دی ہے اور 4 جنوری تک انہیں اپنا پاسپورٹ لازمی طور پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کرنا ہوگا۔

ریا چکرا بورتی کو 27 دسمبر سے 2 جنوری 2023 تک سفر کی اجازت ملی ہے اور اپنے سفر کی مکمل تفصیلات نارکوٹکس ایجنسی سے شیئر کریں گی۔

سوشانت سنگھ کی موت کے بعد جب سے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا ہے پہلی مرتبہ اداکارہ کو نارکوٹکس کورٹ نے سفر کرنے کی سہولت دی ہے۔

پیشہ ورانہ مصروفیات کے حوالے سے ریا چکرابورتی آخری مرتبہ ایک تیلگو فلم ’سپر ماچی‘ میں نظر آئیں تھیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close