انٹرٹینمنٹ

جیکولین فرنینڈس کا سکیش چندر شیکھر کیخلاف عدالت سے رجوع

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دھمکی آمیز خط لکھنے پر منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم سکیش چندر شیکھر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے سکیش چندر شیکھر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سکیش نے انہیں کچھ ایسے پیغامات اور خطوط بھیجے ہیں جو خوفناک اور دھمکی آمیز ہیں۔

خیال رہے کہ سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں اور کیس کی تفتیش کے لئے جیکولین فرنینڈس کو بھی طلب کیا جا چکا ہے ، تاہم، جیکولین نے ملزم کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے، لیکن شیکھر جیل سے انہیں خطوط لکھتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے جیکولین کے وکیل پرشانت پاٹل کے بیان کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے اور وہ مرکزی ملزم ہیں، لیکن اب جیکولین سکیش کے خلاف استغاثہ کی گواہ ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ اب جب اداکارہ گواہ ہیں تو تفتیشی ایجنسیوں کو چاہیے کہ انہیں تحفظ فراہم کریں۔

وکیل کے مطابق سکیش چندر شیکھر جیل میں جانے کے بعد ایک سال سے کچھ خط لکھ رہے ہیں جن کے ذریعے جیکولین کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، اور ان خطوط نے اداکارہ کے لیے خوف اور دھمکی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close