انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار ارباز خان 24 دسمبر کو دوسری شادی کر رہے ہیں

 بالی وڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور اُن کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے بریک اَپ کی خبروں کے بعد، اب یہ خبر سامنے آئی ہے

شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہو گی جس میں ارباز خان اور شورہ خان کے قریبی دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔

ارباز خان کی ہونے والی دلہنیا شورہ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان دونوں کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں ارباز خان اور شورہ خان کی محبت کی کہانی کی شروعات ہوئیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close