More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما بھارتی میڈیا پر شدید برہم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر بھارتی میڈیا پر برس پڑی

انوشکا شرما نے وامیکا کی تصویر بھارتی میڈیا ٹائمز گروپ کے سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے ٹائمز گروپ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید غصے کا اظہار اور دوسرے میڈیا ہاؤسز سے کچھ سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کمنٹ کیا کہ، ’ ایسا لگتا ہے کہ ٹائمز گروپ والدین سے زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان کے بچوں کے لیے کیا بہتر ہے کیونکہ وہ بار بار درخواست کے باوجود تصاویر کلک اور پوسٹ کرنا نہیں چھوڑ سکتے۔ دوسرے میڈیا ہاؤسز اور پاپا رازی سے کچھ سیکھیں‘۔

حال ہی میں مذکورہ ادارے نے انوشکا اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصاویر اس وقت کلک کیں جب وہ والدین کے ہمراہ ساحل پر چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آرہی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے دوران وامیکا اسکرین پر نظر آئی تھی جس کے بعد والدین کی جانب سے وامیکا کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیا گیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی وامیکا کے بارے میں بہت حساس ہیں اور اب تک اس کی کوئی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب والدین نے میڈیا سے تصاویر کلک نہ کرنے کی درخواست کی ہو۔ اس سے قبل وہ پاپا رازی سے تصاویر کلک نہ کرنے کی درخواست بھی کرچکے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close