انٹرٹینمنٹ

ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا نے بھی دوسری شادی کا عندیہ دے دیا

ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی

ارباز خان نے 24 دسمبر کو بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی جس میں اس جوڑی کے خاندان والوں اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بھی دوسری شادی کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کے بعد، اب ملائکہ اروڑا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ بھارتی شو ‘جھلک دکھ لا جا’ کی نئی قسط کا پرومو ہے جس میں فرح خان اپنے سامنے بیٹھیں ملائکہ اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کرلیں گی؟

پہلے تو ملائکہ اروڑا کہتی ہیں کہ اُنہیں سوال سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں سوال سمجھنے کے بعد جواب میں کہتی ہیں کہ اگر کوئی مجھے شادی کی پیشکش کرے گا تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے جواب میں ارجن کپور کا نام نہیں لیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کی دوسری شادی ارجن کپور سے نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close