انٹرٹینمنٹ

غزہ میں جاری انسانی بحران کو اب ختم ہونا چاہئے : دعا لیپا

بہت سے معصوم فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں

 عالمی رہنماؤں کی بہت کم تعداد اس انسانی بحران پر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھتا جارہا ہے۔

معروف جریدے رولنگ اسٹون کو تازہ انٹرویو میں البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کیلئے عالمی طور پر بلند ہونے والی آوازیں ناکافی ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسی طرح کی جنگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کے والد لندن میں آباد ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ اپنے گھر کو چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعا لیپا کا کہنا تھا کہ بہت سے معصوم فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب اس انسانی بحران کو ختم ہونا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کی بہت کم تعداد اس انسانی بحران پر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھتا جارہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close