Featuredانٹرٹینمنٹ

بھارتی ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے انتقال کرگئیں

بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے انتقال کرگئیں،32 سالہ اداکارہ کینسر کی آخری اسٹیج پر تھیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اداکارہ کےمنیجر کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پرشیئرکیےگئے بیان میں بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے انتقال کی اطلاع دی۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہمارے لیےبہت مشکل ہے،آپ کو یہ بتاتے ہوئےگہرے دکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، اداکارہ کی آخری رسومات اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر میں ادا کی جائیں گی۔

اداکارہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

واضح رہےکہ پونم پانڈےنے 2013 کی فلم ‘نشا’ سےبالی ووڈ میں قدم رکھا۔ تاہم اداکارہ نے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں شرکت کے بعد بڑی مقبولیت حاصل کی۔

پونم پانڈےکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی متحرک موجودگی اور انسان دوستی کی کوششوں کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close