انٹرٹینمنٹ

فلمیں فلاپ ہونے لگیں تو انڈسٹری کے لوگوں نے بُرا سلوک کیا : سارہ علی خان

لوگوں کے بدلے ہوئے رویے سے تکلیف ہوتی ہے ، فلمیں فلاپ ہونے لگیں تو انڈسٹری کے لوگوں نے بُرا سلوک کیا

سارہ علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی آنے والی نئی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری تمام فلمیں اچھا کام کریں لیکن ساتھ ہی میں اب ناکامیوں کی تھوڑی عادی بھی ہوچکی ہوں۔

سارہ علی خان نے کہا کہ جب میں نے سال 2018 میں انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا تو مجھے لوگوں اور میڈیا کی جانب سے بہت پیار ملا تھا، مجھے ایسا لگا جیسے میں دنیا میں سب سے آگے ہوں، میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا پیار نہیں دیکھا تھا لیکن چند سالوں بعد جب میری کچھ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں تو وہی لوگ جو میرے دوست ہوا کرتے تھے، مجھے پیار کرتے تھے اُنہوں نے میرے ساتھ بُرا سلوک کرنا شروع کردیا۔

سیف علی خان کی بیٹی نے کہا کہ پہلے جو لوگ مجھے اپنی پارٹیوں میں مدعو کرتے تھے وہ اب کہتے ہیں کہ اگر میں اُن کی پارٹیوں میں شرکت نہ بھی کروں تو ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کے بدلے ہوئے رویے سے تکلیف ہوتی ہے، مجھے راتوں رات آسمان سے زمین پر گِرا دیا گیا لیکن میں اب اس سب کی عادی ہونے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ کامیابی اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں۔

اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری زندگی میں میرا ماں کا کردار بہت اہم ہے، اُنہوں نے مجھے اپنی طرح مضبوط بنایا ہے کیونکہ بہت کم عُمری میں مجھے احساس ہوگیا تھا کہ جب آپ ایک ‘سنگل مدر’ کے ساتھ ہوں تو کوئی بھی آپ کے لیے کچھ نہیں کرتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close