انٹرٹینمنٹ

اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ پیغام میں جوڑی نے بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ الحمد اللہ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

جوڑے کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام نور جہاں صدیقی رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا تھا۔

خیال رہے کہ کہ زارا اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close