انٹرٹینمنٹ

سہانا کی ’اٹلی’ میں سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 سہانا خان نے اٹلی کے شہر میلان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

اداکارہ سہانا خان ان دنوں اٹلی کے شہر میلان میں اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں سے دلکش تصاویر لمحہ بہ لمحہ مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سہانا خان نے نو تصاویر پر مشتمل کولاج شیئر کیا جس میں انہیں میلان کی سڑکوں اور تفریحی مقامات پر قیمتی لمحات کو خوب انجوائے کرتے دیکھاگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

پہلی تصویر میں سہانا خان بلیو ڈینم اور سیاہ اوور کوٹ کے ساتھ گرے ٹاپ میں ملبوس ہیں جو میلان کی سڑکوں پر پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ ایک اور سنیپ شاٹ میں، وہ سیاہ اور سفید پولکا ڈاٹ باڈی کون ڈریس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہے۔

لذیذ لوازمات اور کھانوں سے لطف انداز ہونے کے ساتھ تاریخی مقامات پر گھومتے پھرتے سہانا خان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close