انٹرٹینمنٹ

ایمان علی نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی صف اول کی ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شکل بالکل بھی پسند نہیں ہے۔

 

 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں سپرماڈل ایمان علی نے اپنی ذات سے متعلق بے شمار انکشاف کیے جن میں ایک یہ بھی تھا کہ وہ اپنے آپ کو خوبصورت نہیں سمجھتی۔

 

 

ایمان علی نے انٹرویو کے دوران بتا یا کہ بہت سے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں خوبصورت ہوں لیکن جب میں شیشے میں خود کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ سب لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔ جب لوگ مجھے یہ کہتے ہیں کہ تمہیں اپنا چہرہ پسند ہے اور تم صرف ہمارے سامنے جھوٹ بولتی ہو تو حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

 

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے چہرے کی وجہ سے تصویریں بھی نہیں لیتی کیونکہ مجھے کوئی تصویر اچھی ہی نہیں لگتی اور یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر اپنی بہت کم تصاویر پوسٹ کرتی ہوں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں : سنی لیون نے ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنا شروع کردی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close