انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، چیک اپ کے بعد ڈسچارج

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی گرمی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم ضروری چیک کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریباً دوپہر 1 بجے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close