More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

مجھ پہ مبنی فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کریں، شاہد آفریدی کی خواہش

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کرکٹ سپر اسٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا مرکزی کردار بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان ادا کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں ان کا کردار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ادا کریں۔عامر خان اور شاہد آفریدی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ چند سال قبل مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر دونوں کی لی گئی تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر عمر اکمل نہ صرف بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر بہت پسند ہے جب کہ وہ چکن بریانی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے سب سے شرمناک لمحے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بال ٹیمپرنگ ان کی زندگی کا سب سے شرمناک واقعہ تھا۔ یاد رہے کہ 2010 میں شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کاالزام ثابت ہونے کے جرم میں دوسال کی پابندی لگادی گئی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے