صفحہ اول انٹرٹینمنٹ پریانکا کی منگنی میں شاہ رخ سمیت کئی فنکاروں کی عدم شرکت کا امکان

پریانکا کی منگنی میں شاہ رخ سمیت کئی فنکاروں کی عدم شرکت کا امکان

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: پریانکا چوپڑا کی منگنی کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ایشوریارائے سمیت متعدد فنکاروں کی عدم شرکت کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی اداکاروگلوکارنک جونز گزشتہ ماہ خفیہ طور پر منگنی کرچکے ہیں اور اب 18 اگست کو منگنی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے نک جونز اپنے والدین سمیت ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا کی منگنی کی تقریب میں بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کو بھی مدعو کیاجائےگا تاہم کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جن کی تقریب میں عدم شرکت کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ماضی میں دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے، تاہم شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کی مداخلت کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ لیکن شاہ رخ خان کے دل میں آج بھی پریانکا کے لیے نرم گوشہ موجود ہے ، یہی وجہ ہے کہ پریانکا کی منگنی کی تقریب میں شاہ رخ خان شرکت نہیں کریں گے۔

 

ایشوریا رائے بچن

ایشوریارائے بچن اور پریانکا چوپڑا کے تعلقات بھی ٹھیک نہیں ہیں، حال ہی میں ایشوریا کے شوہر ابھیشیک بچن نے اپنی بیوی کے کہنے پر پریانکا کے ساتھ پروجیکٹ کرنے سے انکار کردیا تھا، لہٰذا اس تقریب میں ایشوریا رائے کی شرکت بھی غیر یقینی ہے۔

شاہد کپور

یہ بات شائقین کے لیے حیران کن ہوگی کہ ماضی میں شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کے درمیان تعلقات تھے بعد ازاں دونوں نے اپنے راستے جدا کرلیے، اس کے بعد سے ہی دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہد کپور بھی پریانکا کی منگنی میں شرکت نہ کریں۔

دپیکا پڈوکون

پریانکا اوردپیکا کے درمیان سرد جنگ سے پوری بالی ووڈ انڈسٹری واقف ہے لہٰذا بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون بھی کل ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

رنبیر کپور

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور پریانکا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں تاہم رنبیر اس وقت اپنی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک موجود ہیں اور اسی لیے وہ پریانکا کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

فہد مصطفیٰ کی ’لوڈویڈنگ‘ بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کیلئے نامزد

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول م…