انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کی نئی تصاویر وائرل، مداح پریشانی میں مبتلا

اپنی منفرد اداکاری سےمداحوں کے دلوں پرراج کرنے والےمعروف بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے اپنےانسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا ویڈیو اور میسجنگ ایپ انسٹاگرام پر رندیب ہودا کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں،تصاویر میں وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی انکے مداح شدید حیریت میں مبتلا ہوگئے۔

اداکار کی نئی تصاویر پرمداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے،ایک صارف نےلکھا کہ اسے کہتے ہیں اداکار،جبکہ کئی صارفین کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے اپنی جسامت میں یہ بڑی تبدیلی اپنی آنے والی نئی فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کے لیےکی ہے،رندیپ ہودا نے اپنی اس تصویر کو ’کالا پانی‘ کا کیپشن دیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار رندیپ ہودا اپنی اس فلم سے ہدایتکاری کا بھی آغاز کر رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close