انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی ایک اور انتہائی معروف اداکارہ ماں بننے والی ہیں، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کچھ ماہ قبل ہی انگد بیدی کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ کافی لمبے عرصہ سے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتی رہیں تاہم اب انہوں نے باقاعدہ اعلان کر دیاہے کہ وہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں جبکہ انہوں نے تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا نے لمبے عرصہ تک مسلسل انکار کے بعد اچانک انسٹا گرام پر اپنی تصاویر جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ، تصاویر میں اداکارہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیئے ہواہے جبکہ ان کے شوہر بھی ان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ” اب نئی شروعات ہونے جارہی ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close